Online Business In Urdu |
آن لائن بزنس کے فوائد آن لائن بزنس کے چندفوائد دیکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اس کے فائدے دیکھتے ہوئے آپ لوگ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ اس طرح کے فائدے دیگر روایتی کاروبار میں سے حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ 1۔ نہایت قلیل سرمائے سے شروع کیا جا سکتا ہے آن لائن بزنس کے لیے نہ ہونے کے برابر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔جیسا کہ ہم نے شروع میں ذکر کیا تھا کہ آن لائن بزنس صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کو استعمال کر کے آمدنی حاصل کرنا ہوتا ہے تو ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن مالی لحاظ سے آپ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری سمجھی جائے گی۔ آجکل کمپیوٹر اتنے سستے ہو چکے ہیں کہ شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس میں کمپیوٹر نہ ہو۔ دیگر سرمایہ کاری میں سب سے اہم آپکا وقت اور آن لائن بزنس کے متعلق وسیع علم ہونا ہے۔یہ علم چاہے آپ اپنا وقت لگا کر حاصل کریں یا چند کورسز کر لیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔ لیکن بہتر ہوتا ہے کہ پہلے سے اس کام میںموجود لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ کمپیوٹر پر تمام کام علم کی بنیاد پر ہی کیے جاتے ہیں۔ اگر درست علم اور معلومات حاصل نہیں تو کمپیوٹر کی حیثیت ایک ڈبے سے زیادہ نہیں جس پر گیمز کھیل کر، چیٹنگ اور فیس بک پر الٹی سیدھی شیئرنگ یا گپ شپ کر کے آپ اپنا وقت ضائع کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔ زیادہ تر لوگ ان ہی فضولیات میں اپنا وقت برباد کر رہے ہیں اور یہ دیکھ کر نہایت افسوس اور دکھ ہوتا ہے کہ اتنے مہنگے مہنگے لیپ ٹاپ خرید کر ان پر کوئی با مقصد کام نہیں کیا جاتا۔ شاید اسی لیے ہم ترقی نہیں کر پا رہے۔ خیر بات ہو رہی تھی سرمایہ کاری کی تو آپ خود سوچیں کہ اگر آپ کوئی عام کاروبار شروع کریں تو اس کے لیے آپ کو کم از کم ایک دو لاکھ سے زیادہ کی رقم درکار ہو گی۔ اگر دوکان بنائیں تو اس کی پگڑی، کرایہ، یوٹیلیٹی بلوں کے علاوہ اس میں مال ڈالنے کے لیے اچھی خاصی رقم درکار ہوتی ہے۔ اگر ان تمام اخراجات کا موازنہ آن لائن بزنس کے اخراجات سے کیا جائے تو اس سے بہت ہی کم ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں تو بالکل ہی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ |
No comments:
Post a Comment