Online Business In Urdu |
آن لائن بزنس کیا ہے آسان الفاظ میں اگر آن لائن بزنس کی تعریف کریں تو وہ کام جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے کر کے آمدنی حاصل کی جائے آن لائن بزنس کہلاتا ہے۔ اب بعض لوگوں کے ذہن میں یہ عقیدہ راسخ ہو چکا ہے کہ یہ سب ڈرامائی باتیں ہیں، بھلا کمپیوٹر بھی کسی کو پیسے دے سکتا ہے۔ ان کی سوچ اپنی جگہ لیکن سائینس کی اس حیرت انگیز ایجاد نے یہ بالکل ممکن کر دیا ہے کہ آپ صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال سے اپنے لیے لامحدود آمدنی کے ذرائع پیدا کر سکتے ہیں۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ اس کو منفی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر کے پیسے کماتے ہیں، لیکن یاد رکھیں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔جن لوگوں کو اس بات کی سمجھ آگئی کہ وہ کیسے جائز طریقے استعمال کر کے آن لائن بزنس سے پیسے کما سکتے ہیں وہ کسی اور کام کو پسند ہی نہیں کرتے۔ اس کی بڑی وجہ انسانی نفسیات کا وہ پہلو ہے جس میں ہر کوئی آسانی سے دولت کمانا پسند کرتا ہے۔ جس کو ملے یوں تو وہ کام کرے کیوں والی مثل یہاں کسی حد تک صادق آتی ہے۔ لیکن آن لائن بزنس میں بھی بہت محنت اور کام کرنا پڑتا ہے، یہ اور بات ہے کہ یہ کام آرام سے اپنے بیڈ پر بھی بیٹھ کر کیا جا سکتا ہے۔ کوئی زمانہ تھا کہ صرف وہی لوگ امیر کبیر ہوتے تھے جن کی بڑی بڑی جائیدادیں، مربعے، تیل کے کنوئیں اور فیکٹریاں وغیرہ ہوتی تھیں، لیکن کمپیوٹر کی ایجاد نے یہ تمام غلط ثابت کر دی اور دنیا کا امیر ترین شخص وہ بن گیا جو کہ ونڈوز اور آفس کا سافٹ وئیر سی ڈیز پر بیچتا تھا، اور وہ تھا بل گیٹس، جو کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کا مالک تھا۔ اس محنتی اور دنیا کی دولتمندی کا رحجان بدلنے والے شخص کا ایک قول ہے۔ اگر آپ اس صدی میں غریب پیدا ہوئے تھے تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں لیکن اگر آپ اس صدی میں غریب ہی مر جاتے ہیں تو پھر اس میں قصور آپ کا ہو گا۔ اسی طرح اربوں کھربوں روپے کی مالیت کے اور بھی بہت سے آن لائن بزنس کی مثالیں ہیں جو صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال سے ہی معرض وجود میں آئے اور اتنے کم عرصے میں ترقی کر تے ہوئے بڑی بڑی موٹر اور جہاز بنانے والی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ گئیں۔ اگر آپ ان آن لائن بزنس کی مالیت دیکھیں تو آپ حیران رہ جائیں کہ ان کے حصص کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں ہیں۔ یہاں میں ان کی چند مثالیں پیش کرتا ہوں۔Google, Yahoo, Answers, About |
آسان الفاظ میں اگر آن لائن بزنس کی تعریف کریں تو وہ کام جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے کر کے آمدنی حاصل کی جائے آن لائن بزنس کہلاتا ہے۔ اب بعض لوگوں کے ذہن میں یہ عقیدہ راسخ ہو چکا ہے کہ یہ سب ڈرامائی باتیں ہیں، بھلا کمپیوٹر بھی کسی کو پیسے دے سکتا ہے۔ ان کی سوچ اپنی جگہ لیکن سائینس کی اس حیرت انگیز ایجاد نے یہ بالکل ممکن کر دیا ہے کہ آپ صرف کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال سے اپنے لیے لامحدود آمدنی کے ذرائع پیدا کر سکتے ہیں۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ اس کو منفی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر کے پیسے کماتے ہیں، لیکن یاد رکھیں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔
No comments:
Post a Comment