گوگل ایڈسینس اکاونٹ کے لیے ضروری عمل گوگل ایڈسینس میں اکاﺅنٹ کھولنے کے لیے آپ پہلے گوگل کی کسی بھی سروس میں جیسے G-mail, orkut وغیرہ میں اکاونٹ کھول لیں۔اس طرح آپ کو ایڈسینس اکاونٹ بنانے میں سہولت ہو گی۔ویسے اگر آپ کے پاس Yahoo میں ای میل آئی ڈی ہے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ 1۔ ایڈسینس چونکہ کسی بلاگ یا ویب سائیٹ پر اشتہارات کے متعلق گوگل سے بزنس پارٹنر شپ ہوتی ہے جس کے لیے ایک عدد ویب سائیٹ یا بلاگ کی ملکیت ہونا لازمی ہے۔اس لیے آپ گوگل بلاگر میں ہی مفت بلاگ بنا لیں۔ 2۔ بلاگ یا ویب سائیٹ گوگل کے معیار کی ہو اور انگریزی زبان میں ہو۔ 3۔ کچھ عرصہ پرانی ہو۔ ویسے تو تیس دن پرانی سے بھی کام چل سکتا ہے لیکن اگر آپ تین مہینے انتظار کر لیں تو یہ بہت بہتر ہو گا۔ ویسے انڈیا، بنگل دیش اور چائنا کے لوگوں کو گوگل چھ چھ مہینے انتظار کراتا ہے۔ اس کی وجہ ان ملکوں میں کلک فراڈ بہت زیادہ ہے۔ویسے تو پاکستان میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں لیکن انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اس پابندی سے بچے ہوئے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں گوگل بہت گہری نظروں سے ہمارے بلاگرز کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔اس لیے آپ اپنا اکاﺅنٹ حاصل کرنے کے لیے صبر سے اور جائز طریقے کا سہارا لیں۔ ایک مرتبہ ا کاونٹ ملنے کے بعد آپ چاہے ہزاروں بلاگز پر ایڈورٹائزنگ کریں اس کی کوئی ممانعت نہیں۔ 4۔ آپ کی ویب سائیٹ یا بلاگ گوگل کے سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔ چونکہ یہ معلومات زیادہ تر نئے لوگوں کے لیے ہے اس لیے ہم ان کے لیے ایک گائیڈ لائن مرتب کر دیتے ہیں جس کی مدد سے وہ اپنا گوگل ایڈسینس اکاوئنٹ آسانی سے حاصل کر لیں۔ شروع میں آپ ویب سائیٹ بنانے کے چکروں میں نہ پڑیں اور گوگل میں gmail کا اکاونٹ بنا کر گوگل بلاگر میں اپنی پسند کے موضوع پر ایک فری بلاگ بنا لیں۔اگر آپ کو بلاگ بنانے کے متعلق علم نہیں تو بلاگنگ سیکھیں آمدنی بڑھائیں کے موضوع پر اردو ویڈیو کورس سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے ساتھ دیے گئے ویڈیوز کی مدد حاصل کریں۔ بلاگ بنانے کے بعداس پر روزانہ یا ہفتے میں کم از تین بار نئے بلاگ پوسٹ شامل کریں۔ اگر آپ کو کسی موضوع کے متعلق بہت زیادہ معلومات حاصل نہیں تو اس پیکج میں دیے گئے 40،000 آرٹیکلز سے فائدہ اٹھائیں اور ان میں مناسب ردو بدل کر کے اپنے بلاگ پر پوسٹ کرتے جائیں۔ اس دوران کچھ اچھے آرٹیکلز کو ٹاپ کی آرٹیکل ڈائریکٹریز میں بھیجتے رہیں۔ مندرجہ ذیل میں ٹاپ دس آرٹیکل ڈائیریکٹریز کی لسٹ دی جارہی ہے: ezinearticles.com PR 6 articlecity.com PR 6 buzzle.com PR 6 articleslash.net PR 5 a1articles.com PR 5 sooperarticles.com PR 5 articlesnatch.com PR 5 articlealley.com PR 5 goarticles.com PR 4 upublish.info PR 4 چونکہ یہ سائٹیں بہت مشہور ہیں اور ان پر ویب ٹریفک بہت زیادہ ہے اور یہ دن میں کئی بار اپ ڈیٹ ہوتی ہیں اس لیے سرچ انجن bots ان کو روز ہی وزٹ کرتے ہیں۔ اس طرح آپ کے بلاگ کے لنک کو بہت جلدی ڈھونڈ لیا جائے گا اور اس طرح آپ کا بلاگ یا ویب سائیٹ گوگل کے انڈیکس میں شامل ہو جائے گا۔ یہ طریقہ عام طریقے سے سرچ انجن میں بلاگ بھیجنے سے زیادہ کارآمد ہے۔ویسے اگر آپ نے اپنا بلاگ گوگل کے بلاگر میں بنایا ہو تو اس کو گوگل خود ہی اپنے انڈیکس میں شامل کر لے گا۔اس طریقے پر کم از کم تین ماہ عمل کریں ۔ اس عرصے میں آپ کے بلاگ پر خاطر خواہ ٹریفک آنا شروع ہو جائے گی اور اس کی کچھ اہمیت بھی بڑھ جائے گی۔اب آپ گوگل ایڈسینس کے لیے اپلائے کر دیں۔امید واثق ہے کہ آپ کو انکار نہیں ہو گا اور آپ بھی گوگل کے پارٹنر بن جائیں گے۔ اگر آپکو گوگل ایڈسینس اکائونٹ حاصل کرنے کی جلدی ہے تو پھر آپ مجھ سے رابطہ کیجئے شاید میں اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی اور مدد کر سکوں۔ |
Thursday, 24 November 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment